بام[1]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کوٹھا، چھت، مکان کی اوپری منزل، بالاخانہ۔ "تو ایک بام سے دوسرے بام پر بھاگتا پھرتا ہے۔" ( ١٨٣٨ء، بستان حکمت، ١١٤ ) ٢ - [ موسیقی ] اونچا سر۔ (ماخوذ : جامع اللغات، 395:1)
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کوٹھا، چھت، مکان کی اوپری منزل، بالاخانہ۔ "تو ایک بام سے دوسرے بام پر بھاگتا پھرتا ہے۔" ( ١٨٣٨ء، بستان حکمت، ١١٤ )
جنس: مذکر